! بے تکی باتیں

!السلام و علیکم ورحمہ اللہ

پپیپر تو ہو ہی گیا میرا ۔۔۔ اف ۔۔۔ سر نے ایسا مشکل اور لا یعنی قسم کا پیپر بنایا کہ توبہ ! پتا نہیں کہاں کہاں سے ڈھونڈ کر سوال دئیے تھے ۔۔۔ اسلئیے اب تو پلیز ذرا زیادہ ہی دعائیں کریں۔

پتہ نہیں کیوں جب بلاگ پر کچھ اردو میں پوسٹ کرنے لگتی ہوں تو ایسے ایسے مشکل قسم کے لفظ میرے ذہن میں آتے ہیں کہ دل عش عش کر اٹھتا ہے ^_^ اور قسم سے دو آدھ لوگوں کی میل جو انہوں نے بلاگ کے متعلق کی تو مجھے تو یہی لگا کہ وہ کوئی نہایت ہی سنجیدہ × _ × قسم کی خاتون سے مخاطب ہیں ^_^ یعنی کہ میں ! اور میرا تو ہنس ہنس کر ہی برا حال ہوگیا اس سوچ پر ! سو میں نے بھی سوچ لیا کہ ایک بونگی قسم کی پوسٹ کرنی چاہئیے[ جن لوگوں کا خیال ہے کہ میری باقی تمام پوسٹس بھی بونگی ہی ہوتی ہیں ان سے معذرت [کے ساتھ

سو آج تو میری پوسٹ میں ساری ہی بےتکی قسم کی باتیں ہے ۔۔۔ اوہ آج میں نے گرمیوں کا پہلا آم کھایا ۔۔۔ بس ٹھیک ہی تھا ابھی اتنے اچھے نہیں شروع ہوئے ۔ پچھلے کافی٤ دنوں سے اسلام آباد کا موسم بھی کافی بہتر ہے، ابھی تک یہاں تو صحیح والی گرمیاں جنکی ہم کو عادت ہے وہ تو شروع ہی نہیں ہوئیں ۔۔۔ ورنہ تو مئی کا مہینہ توبہ الامان قسم کا ہوتا ہے۔ پر اس دفعہ تو گرمیوں کا پتہ ہی نہیں چل رہا ۔۔۔ ویسے اچھا ہی ہے مجھے تو گرمیاں بالکل بھی پسند نہیں ہیں ۔۔۔ لیکن ایسے تو ہماری ساری .فصلیں ہی خراب ہوجائیں گی ۔۔۔ سو اللہ میاں کوئی درمیان کی صورت نکال لیں فصلیں بھی زبردست اور موسم بھی

اب 27 کو میرا پاکستان اسٹڈیز کا پیپر ہے ۔۔۔۔ اچھا پتہ نہیں کیوں لوگوں کو یہ بڑا بورنگ سبجیکٹ لگتا ہے پر مجھے تو ہمیشہ سے ہی پاکستان اسٹڈیز بڑی پسند رہی ہے۔ اور اس دفعہ تو ہم نے پڑھی بھی ذرا مختلف پرسپیکٹو میں ہے یعنے سیاسی اور تایخی حقائق ۔۔۔ اسلئیے کچھ مزے کا لگ رہا ہے۔

اچھا اب میں تھک گئی ہوں اسلئیے اتنا کافی ہے، نہیں اتنا سا لکھ کر میں نہیں تھکتی لیکن پچھلے کچھ دنوں سے میری دائیں کلائی میں کچھ درد سا ہے ۔۔۔ کچھ اٹھائوں یا کوئی کام کروں تو درد ہوتا ہے ، واقعی اصل میں درد ہوتا ہے ، یہ میری کام چوری کی وجہ سے نہیں ہے۔

!مئی کا مہینہ ابھی تک واحد مہینہ ہے جس میں میں نے اتنی ساری پوسٹس کیں ہیں

!فی امان اللہ

Leave a comment

Your comment