ابھی تو شام باقی ہے
سب سے پہلے تو نیا سال مبارک، اللہ کرے یہ سال سب کے لئیے بابرکت اور خوشیوں بھرا ہو ۔۔۔ ! آٹھ دس دن جو کے بے حد شاندار دن تھے گزار کر گھر واپس آگئی ہوں، دل کر رہا تھا وقت ذرا اور بڑھ جائے کشھ اور دن اس پرنور ماحول میں گزارے جائیں لیکن محترم ویزہ صاحب کے دن اختتام کو تھے۔ اب تفصیلات تو کچھ دن بعد کیونکہ اب میں لاہور جارہی ہوں سو انشاءاللہ عید سے کچھ پہلے یا بعد میں۔
جواد احمد کا یہ گانا بہت ہی اچھا ہے، میں لکھنے کی زحمت سے بچ گئی بشکریہ اعجاز بھائی۔ ویسے شیراز اپل کا جھکی جھکی بھی شاندار ہے۔
تم ابھی تو آ کر بیٹھے تھے
تم ابھی سے جانا چاہتے ہو
ابھی تو رات باقی ہے
ابھی تو جان باقی ہے
ابھی تو شام باقی ہے
ابھی تو جام باقی ہے
ابھی تو گیت باقی ہیں
ابھی تو ساز باقی ہے
تم ابھی تو آ کر بیٹھے تھے
تم ابھی سے جانا چاہتے ہو
خواہشوں کے پھولوں میں
یہ کیسی خوشبو آئی تھی
چاہتوں کے نرغے میں
یہ کس کی رونمائی تھی
یہ کس کے نازک ہونٹوں کی
انوکھی کاروائی تھی
یہ کیسے رنگیں جذبے تھے
یہ کیسی دلربائی تھی
تم ابھی تو آ کر بیٹھے تھے
تم ابھی سے جانا چاہتے ہو
ہمارے دل کے زخموں پر
یہ کس نے مرہم رکھا تھا
ہمارے گھر کے آ نگن میں
یہ کس نے پاؤں رکھا تھا
ہمارے دل کے دریا میں
کیسا چاند نکلا تھا
تمہارے پاس آنے سے
یہ کیسا ساز بکھرا تھا
ابھی تو تم کو دیکھا تھا
ابھی تو تم کو جانا تھا
ابھی توتم کو سمجھا تھا
اور ابھی تو دل کو لگانا تھا
رختِ سفر باندھا تھا
بہت ہی دور جانا تھا
کیوں تم کواتنی جلدی ہے
تنہا جانا چاہتے ہو
ابھی تو رات باقی ہے
ابھی تو چاند باقی ہے
ابھی تو شام باقی ہے
ابھی تو جام باقی ہے
ابھی تو گیت باقی ہیں
ابھی تو ساز باقی ہے
تم ابھی تو آ کر بیٹھے تھے
تم ابھی سے جانا چاہتے ہو
والسلام









happy new year to u aswell .. glad to hear u are enjoying .. God bless ya .. Assalam ALlekum
Happy new year to you too
اسماء کیا یہ گانا لکھا بھی جواد احمد نے ہے؟ بہت پیارا گیت ہے میں نے ابھی سنا نہیں ہے امید ہے جواد احمد نے اس کے ساتھ انصاف کیا ہوگا۔
new year blessings to u too:D
Welcome back and new year blessings to you
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
نٔے سال کی بہت بہت مبارک باد
مبارک سو مبارک
اللہ کرے یہ سال آپ کے لیٔے دایٔمی خوشیوں اور سدابہار مسرّتوں کا پیغام لے کر آیٔے۔ ہر صبح صبحِ نوید اور ہر شام شامِ بشارت بن جایٔے۔ ہر لمحہ یادِ الٰہی میں ڈوبا ہوا اور ہر سانس اُس کے ذکر کی مہک سے معطّر ہو جایٔے۔ ہمیشہ اُس کی رضا مدنظر رہے اور اُس کے فضل شاملِ حال۔
ہر روز روزِ عید ہو ہر شب شبِ برات
کل عام و أنتم بخیر
آمین اللھم آمین
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں:۔
“بڑی غلطی انسان کی دنیا پرستی ہے۔ یہ بدبخت اور منحوس دنیا کبھی خوف دلانے سے اور کبھی امید دینے سے اکثر لوگوں کو اپنے دام میں لے لیتی ہے اور یہ اُسی میں مرتے ہیں۔ نادان کہتا ہے۔ کہ کیا ہم دنیا کو چھوڑ دیں۔ اور یہ غلطی انسان کو نہیں چھوڑتی۔ جب تک کہ اس کو بے ایمان کرکے ہلاک نہ کرے۔ اے نادان کون کہتا ہے کہ تو اسباب کی رعایت چھوڑدے۔ مگر دل کو دنیا اور دنیا کے فریبوں سے الگ کر ورنہ تو ہلاک شدہ ہے۔ اور جس عیال کے لیے تو حد سے زیادہ بڑھتا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ خدا کے فرایٔض کو بھی چھوڑتا ہے۔ اور طرح طرح کی مکاریوں سے ایک شیطان بن جاتا ہے۔ اس عیال کے لیے تو بدی کا بیج بوتا ہے۔ اور ان کو تباہ کرتا ہے۔ اس لیے کہ خدا تیری پناہ میں نہیں۔ کیونکہ تو پارسا نہیں۔ خدا تیرے دل کی جڑھ کو دیکھ رہا ہے۔ سو تو بے وقت مرے گا۔ اور عیال کو تباہی میں ڈالے گا۔ لیکن وہ جو خدا کی طرف جھکا ہوا ہے اُس کی خوش قسمتی سے اُس کے زن و فرزند کو بھی حصہ ملے گا۔ اور اُس کے مرنے کے بعد کبھی وہ تباہ نہیں ہوں گے۔ جو لوگ مجھ سے سچاتعلق رکھتے ہیں وہ اگرچہ ہزار کوس پر بھی ہیں۔ تاہم ہمیشہ مجھے لکھتےرہتے ہیں۔ اور دعایٔیں کرتے رہتے ہیں کہ خداتعالیٰ انہیں موقعہ دے تا وہ برکات صحبت حاصل کریں۔ مگر افسوس کہ بعض ایسے ہیں کہ مَیں دیکھتا ہوں کہ قطع نظر ملاقات کے سالہا سال گذر جاتے ہیں اور ایک کارڈ بھی اُن کی طرف سے نہیں آتا۔ اس سےمیں سمجھتا ہوں کہ اُن کے دل مرگیٔے ہیں۔ اور اُن کےباطن کے چہرہ پرکوییٔ داغِ جذام ہے۔ مَیں تو بہت دُعا کرتا ہوں کہ میری سب جماعت اُن لوگوں میں ہوجایٔے جو خداتعالیٰ سے ڈرتے ہیں اور نماز پر قایٔم رہتے ہیں۔ اور رات کو اُٹھکر زمین پر گرتے ہیں اور روتے ہیں اور خدا کے فرایٔض کو ضایٔع نہیں کرتے اور بخیل اور ممسک اور غافل اور دنیا کے کیڑے نہیں ہیں۔ اور مَیں اُمید رکھتا ہوں کہ یہ میری دُعایٔیں خداتعالیٰ قبول کرے گا۔ اور مجھے دکھایٔے گا کہ اپنے پیچھے میں ایسے لوگوں کو چھوڑتا ہوں۔ لیکن وہ لوگ جن کی آنکھیں زنا کرتی ہیں اور جن کے دل پاخانہ سے بدتر ہیں اور جن کو مرنا ہرگز یاد نہیں ہے۔ مَیں اور میرا خدا اُن سے بیزار ہیں مَیں بہت خوش ہوں گا اگر ایسے لوگ اس پیوند کو قطع کرلیں۔ کیونکہ خدا اس جماعت کو ایک ایسی قوم بنانا چاہتا ہے جس کے نمونہ سے لوگوں کو خدا یاد آوے۔ اور جو تقویٰ اور طہارت کے اول درجہ پر قایٔم ہوں اور جنہوں ںے درحقیقت دین کو دنیا پر مقدم رکھ لیا ہو۔ لیکن وہ مفسد لوگ جو میرے ہاتھ کے نیچے ہاتھ رکھ کر اور یہ کہکر کہ ہم نے دین کو دنیا پر مقدم کیا۔ پھر وہ اپنے گھروں میں جاکر ایسے مفاسد میں مشغول ہوجایٔیں۔ کہ صرف دُنیا اُن کے دل میں ہوتی ہے۔ نہ اُن کی نظر پاک ہے نہ اُن کا دل پاک ہے۔ اور نہ اُن کےہاتھوں سے کویٔی نیکی ہوتی ہے اور نہ اُن کے پیر کسی نیک کام کے لیے حرکت کرتے ہیں۔ اور وہ اس چوہے کی طرح ہیں جو تاریکی میں ہی پرورش پاتا ہے۔ اور اُسی میں رہتا اور اسی میں مرتا ہے۔ وہ آسمان پر ہمارے سلسلہ سے کاٹے گیٔے ہیں۔ وہ عبث کہتے ہیں کہ ہم اس جماعت میں داخل ہیں۔ کیونکہ آسمان پر وہ داخل نہیں سمجھے جاتے۔ جو شخص میری اس وصیّت کو نہیں مانتا کہ درحقیقت وہ دین کو دنیا پر مقدم کرے اور درحقیقت ایک پاک انقلاب اُس کی ہستی پر آجایٔے اور درحقیقت وہ پاک دل اور پاک ارادہ ہوجایٔے اور پلیدی اور حرامکاری کا تمام چولہ اپنے بدن پر سے پھینکدے اور نوع انسان کا ہمدرد اور خدا کا سچا تابعدار ہوجایٔے اور اپنی تمام خودداری کو الوداع کہکر میرے پیچھے ہولے۔ ۔۔۔ کیا میں اس بات کا محتاج ہوں کہ وہ لوگ زبان سے میرے محتاج ہوں کہ وہ لوگ زبان سے میرے ساتھ ہوں اور اس طرح پر دیکھنے کے لیے ایک جماعت ہو مَیں سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر تمام لوگ مجھے چھوڑ دیں اور ایک بھی میرے ساتھ نہ رہے۔ تو میرا خدا میرے لیے ایک قوم پیدا کرے گا جو صدق اور وفا میں ان سے بہتر ہوگی یہ آسمانی کشش کام کررہی ہے جو نیک دل لوگ میری طرف دوڑتے ہیں۔ کوییٔ نہیں جو آسمانی کشش کو روک سکے۔ ”
[روحانی خزایٔن جلد ۲۰ تذکرۃ الشہادتین صفحہ ۷۷۔۷۸]
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ
طالب دُعا
شاہد احمد
Naya saal sab ko mubarak ho.
نیا سال مبارک ہو
نیا سال مبارک ہو۔۔۔۔
گانا واقعی اچھا ہو
post khatam hogaye toh rukh kar kia karoon.. jaoon nahi kia =P
Happy New Year!!
Enjoy your trip
Welcome backkkkkkkkkkkkkk
!! happy new year sister
I hope you enjoyed your trip!!
Nice Nice Asma! Welcome back and Happy New Year. The song was nice!
Simply wunderful! M really impressed! Keep bloging!
[...] ابھی تو شام باقی ہے Another real melodious track …! [...]