پیار کے کیسے کیسے رنگ راگ ہیں
سماں یوں بدلتا ہے
چھپا چھپا رہتا ہے
میری یادوں میں کوئی
دن کے سارے پہروں میں
شام کی اداسی میں
رات کے اندھیروں میں
یاد آتا ہے وہی
جھکی جھکی آنکھوں میں
رکی رکی سانسوں میں
کیسے جانوں یار
پیار کے کیسے کیسے رنگ راگ ہیں
لگتا ہے کہ جیسے کوئی
آس ہے کوئی پاس ہے
سایہ ہے اسی کا یا کہ
میرا ہی احساس ہے
دل کہتا ہے
وہ جو بھی ہے
میری آنکھوں میں اب آ بسے
اب دل سے ملے اس دل کی لَے
اب سُر سے اس کا سُر ملے
جھکی جھکی آنکھوں میں
رکی رکی سانسوں میں
کیسے جانوں یار
پیار کے کیسے کیسے رنگ راگ ہیں
چاہتا ہوں پوچھوں کہ
تُو کون ہے کیا نام ہے
خوابوں میں جو آتی ہے
مجھ سے تیرا کیا کام ہے
تیری آنکھوں میں جو راز ہے
میرے دل نے اسے پا لیا
تیرے ہونٹوں پہ نہیں کیوں آیا
وہ گیت جو میں نے گا لیا
جھکی جھکی آنکھوں میں
رکی رکی سانسوں میں
کیسے جانوں یار
پیار کے کیسے کیسے رنگ راگ ہیں
شیراز اپل کا یہ نیا گانا بہت ہی اچھا لگتا ہے مجھے ۔۔۔ اس کا میوزک بھی بہت اچھا ہے بلکہ کافی اچھا ہے ۔۔۔ گاڑی میں یہ گانا لگا ہو تو مزہ ہی آجاتا ہے۔
کافی دن ہی ہو گئے ہیں بہت سی چیزیں ہیں جو میں نے کرنے کے لئیے جمع کر رکھی ہیں لیکن ہائے رے وقت ۔۔۔ اور سب سے بڑھ کر میری ازلی سستی ۔۔۔ اللہ کا شکر ہے کہ فَری آ رہی ہے ۔۔۔ پچھلے چند دن سے تو وہ مجھے بہت ہی یاد آرہی تھی ۔۔۔ میری پھوپھو اور دو کزنز واپس کینیڈا جا رہے ہیں فروری کے پہلے ہفتے میں اور فری بھی تبھی آرہی ہے۔ ایک اور کزن بھی آرہی ہیں کینیڈا سے ۔۔۔ ایک پھو پھو ابھی یہاں ہی ہے سو گھر میں کچھ نہ کچھ رونق ہے ۔۔۔
کچھ سوالات کے جوابات بھی ادھ لکھے ہوئے ہیں لیکن مکمل کروں تو بھیجوں ناں۔ جی میل محترم بھی کھل نہیں رہے پتا نہیں کیا مصیبت پہش آگئی ہے محترم کو۔ براؤنیز بھی نہیں بنائیں اور کمرہ اف وہ تو بہت ہی خراب حالت میں ہے، صرف کل کا دن ہے ورنہ ۔۔۔ ! سو کل انشاءاللہ یہ کام کرنے ہیں۔
ابھی تو میں نے اپنا جلسے، انڈیا اور لاہور میں عید کا حال بھی نہیں لکھا۔۔۔ خیر جلد ہی
کل اور پرسوں کا سارا دن یعنی ہفتہ اتوار تو مسجد میں گزرا، وہاں ناصرات(١٥ سال سے چھوٹی بچیاں) کے لئیے ہم نے بزمِ قرآن منعقد کی ۔۔۔ اس کو لئے سارا ہال سجایا ۔۔۔ میں اور ایک میری دوست ہے ۔۔۔ ساری رات چارٹ بنائے ۔۔۔ میں نے آدھا پراگرام اور مقابلہ جات بھی ہوسٹ کرنا تھا ۔۔۔ سو کشھ زیادہ ہی مصروفیت رہی لیکن اتنا مزہ آیا کہ بس ۔۔۔ سو آج تو میں نے تھکاوٹ اتاری میچ دیکھ دیکھ کر۔
برائن ایڈمز ویسے اگر اسلام آباد میں بھی ایک آدھ چھوٹا موٹا کنسرٹ کر ہی جاتا تو کیا تھا؟
خیر ۔۔۔ خوش رہے ۔۔۔
اوکے ۔۔۔ اللہ حافظ









well sis extremely sorry i tried twice but fail to read wat u placed, i mean ur new post
it must b something intersting
takecare,
samrina
I echo Samrina’s comment.
یہ گانا واقعی اچھا ہے….
“برائن ایڈمز” سے بات کرو کہ وہ اسلام آباد میں بھی شو کرے؟؟؟؟ نہیں تو شہزاد راہے کو کہتے ہیں کہ وہ اس سے وہاں شو کروا لے ہاہاہاہاہا
مگر میں اس لئے نہیں دیکھنے جا رہا کہ وقت نہیں (اب شچ تو نہیں کہنا ناں کہ ٹکٹ کے پیسے نہیں ہیں)
@samrina and fahd mirza: I guess you dont have urdu fonts specially urdu naskh asiatype installed i your systems … you can follow the link … For viewing Urdu characters properly, download Urdu Fonts
And bingo you’d be able to see it
so download and then plz tell if you can see it!!!!!!!!!
@shoaib safdar: now in islamabad 10000 ppl cant be gathered for a show with 3500 rs ticket
hhuummm looks like someone’s To-Do list is getin longer n longer hahahahahahha
kea kea kaya kon se colour ke dress pehna lolsss
yaar yahan bi yehi haal hai….i have so much stuff to do but i always put it off…..now i am waiting for the weekend……
i am still waiting for Jalsa post….come yaar dont b a lazy ass n do write somethin……all da details even da smalest ones….
hmm seems like a great song…
thanks Asma,
nice post
Nthing worth mentioning in life at the moment
I loved the lyrics & music but the video’s just too much of a copy of “Yunhi Chala Chal Rahi” from Swades.
I loved the lyrics & music but the video’s just too much of a copy of “Yunhi Chala Chal Rahi” from Swades.
Asmaaa!!!!
U blog sound bizzy u’r =).
آپ کچھ زیادہ ہی سُست نہیں ہوتی جا رہی ؟ سُست ہونے کو تو ابھی بہت عمر پڑی ہے
@zee: dear wait a bit more just
@unaiza: it is believe me
@fahd: oh no prob
@Tee: really :/
@GH: lolz … koi nahi maybe soon
@Hassan: yeah basic theme is followed from that song …. but then song’s good naaaaa and that matters
@gul: hain …….. nahi bz tu nahilag raha my blog
@Hypo thy name: lolz
well these days i feel like very very sust and some days i’m very energized … so seems like times
Asma meri bryan se baat huwi hay,tumhara message deydia hey usay,wo tumse sharminda tha boht aur kahraha tha k wo sharmindagi k waja se tumse ankhain nahi milasakta isilie wo ISB ab nahi aye ga….
اچھا
Woah! i love this songgggggggggggg!!!
*me huggles ya* missed ya janab, duaon mein yaaaaaad rakhiye ga
!
[...] پیار کے کیسے کیسے رنگ راگ ہیں Isn’t it a sweet song … humming … ! [...]