کیا کریں کیا نہ کریں

السلام و علیکم آج کل ذرا وقت کم ہی مل پا رہا ہے ۔۔۔ ایک تو دنیائے بلاگنگِ پاکستاں میں جو مصیبت آ پڑی ہے کچھ وہ بھی وجہ ہے ، کچھ میرے کمپیوٹر پہ کوئی مصیبت آن پڑی ہے جسکی وجہ سے انٹر نیٹ پہ اپنی میل چیک کرنا بھی ایک عذاب سا لگتا ہے کجا یہ کہ بلاگز دیکھے جائیں حالانکہ اردو سیارے پہ کافی پوسٹس ایسی تھیں جن پہ کمنٹ کا دل تو چاہ رہا تھا لیکن ہائے رے یہ دل۔ دوسرا آجکل نیند سے ایسی کوئی محبت ہوگئی ہے کہ دل کرتا ہے ہر وقت سوئے ہی رہو ۔۔۔ اس سے بچاؤ کا کوئی طریقہ پتہ ہو تو پلیز ۔

تیسرا اور سب سے اہم مسئلہ ہے ماسٹرز کا، میں چاہ تو رہی ہوں کہ ماسٹرز میں اس سال ایڈمِشن لے ہی ڈالوں، پر کہاں یہ کچھ سمجھ نہیں آرہی۔ اگر پاکستان سے کروں گی تو MBA ہی کروں گی کیونکہ CS سے مجھے کوئی ایسی خاص محبت ہے نہیں اور CS میں ہی رہنے کا مطلب اپنے آپ کو اور پیسے کو بھی صرف ضائع کرنا ہے، لیکن پاکستان میں اگر میں MBA کرتی ہوں تو اسکا مطلب ہے ڈھائی سال، ہاں باہر مجھے ماسٹرز کیلئے ایسے کمبینیشن مل سکتے ہیں جو CS اور مینجمینٹ کے کورسز ملا کر ایک سے ڈیڑھ سال میں ہو جائے گا ۔۔۔ لیکن ۔۔۔ اور یہ لیکن بہت ہی طویل ہے ۔۔۔۔ سو دعا جاری ہے دیکھیں ۔۔۔!

فری کے آنے سے آجکل شکر ہے گھر میں کچھ رونق ہے۔ میری پاری نونی بھی اب بڑی ہوگئی ہے اور ارحم اللہ اللہ کر کے Gillingham سے آیا تھا ۔۔۔ لیکن اب وہ پھر کچھ دنوں میں جا رہا ہے اسکاٹ لینڈ ۔۔۔ اتنا مزہ آیا تھا جب وہ یہاں آیا ۔۔۔ بے بی بے بی چیختا تھا مجھے دیکھ کر یعنی کمپیوٹر پہ کسی بےبی کی تصویر لگا دو ، اسے لگتا تھا کہ کمپو صرف مجھے ہی لگانا آتا ہے۔ او میری پارووو سی جان۔ میرا دل کررہا ہے جلدی سے نونی اور ارحم ادھر آجائیں، بڑا مزہ آئیگا۔

اف یہ نیٹ ہی نہیں چل رہا ۔۔۔ اب شاید کل ہی پوسٹ کروں۔

اوکے – اللہ حافظ

P.s: written on 16th march :)

Comments (9)

GHMarch 23rd, 2006 at 5:10 pm

Hola ! Hope that u r fine! Choose the subject of your interest rather than thinking about the course duration. Don’t you think this student-age and romance with the books should come to an end now??
:)

Adnan SiddiqiMarch 23rd, 2006 at 10:23 pm

http://www.pkblogs.com/asmamirza/

nice attempt by Yasir Memon:)

khawabMarch 23rd, 2006 at 10:44 pm

heyaaaaaa
asma yahan aa jaho main tumhain mba karwa don gi
hehehehehe

wesa yaar wow lucky u who is doing mba…..
i guess mera baba jhan ko tumhare baba se melna chaheya aur kuch sabak sekna chaheya

Talha MasoodMarch 24th, 2006 at 1:46 am

:)

Adnan SiddiqiMarch 26th, 2006 at 4:27 am

khwabb ager ye free fund service hey tu mey hazir houn! :D

khawabMarch 27th, 2006 at 1:40 am

lolss @ adnan…..yeh yeh free service hai….mager 1 condition hai
ke mera parents ko convince karna ho ga ke muje bi mba karne dain :P
manzoor

iftikharajmalApril 7th, 2006 at 2:30 pm

If you are interested in getting block on Blogspot removed, go to the following website and left-click on Feedback. A form will open. Record you complaint in that form. Tell them that by blocking twelve domains in stead of twelve concerned websites PTA has blocked thousands of websites. Do not write Blog because they do not understand what is a Blog.
http://www.pta.gov.pk/index.php?cur_t=vtext

Also write the same to your Internet Service Provider (ISP) or at least discuss with some responsible person of your ISP and press him for unblocking your own Blog

samrinaApril 8th, 2006 at 1:25 am

salamz,

welcome back:)

congrats to have such a cute nephew again:)

hope to c u around

takecare,

samrina

asmaApril 17th, 2006 at 8:46 am

hello

Leave a comment

Your comment